سمندری طوفان یاس بالاسورکے جنوب میں اڈیشہ ساحل کو پار کرتے ہوئے انتہائی شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہوگیاہے اور اس کے کل صبح تک جھارکھنڈ پہنچنے کا امکان ہے۔ آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئےمحکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل MrutunjayMohapatraنے بتایا کہ سمندری طوفان کی وجہ سے اڈیشہ میں دن بھر لگاتارتیز سےبہت تیز بارش ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال، سکم، بہار اور جھارکھنڈ میں آج اورکل بھاری سے بہت بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔
مغربی بنگال میں مشرقی میدنیپور اور ساحلی علاقوں میں شدید سمندری طوفان یاس کے اثر کے سبب سمندر کے حالات کافیدشوار ہوگئے ہیں۔ مشرقی میدنی پور اور 24پرگنہ میں سمندری طوفان کے ساحل پر پہنچنےکے وقت تقریباً 2میٹر اونچی لہریں اٹھنے کے سبب ممکن ہے کہ نچلی ساحلی علاقوں میں پانیبھر جائے۔موسمیات کے محکمہ نے مشرقی اور میدنی پور علاقوں کیلئے ریڈ وارننگ جاری کیہے اور الگ الگ مقامات پر بہت بھاری بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ جنوبی 24پرگنہ اور کولکاتاسمیت 11ضلعوں کےلئے اورینج وارننگ جاری کی گئی ہے اور بھاری سے بہت بھاری بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ (AIR NEWS)