A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

سپریم کورٹ نے سولہ اکتوبر کو نیٹ کے نتائج کا اعلان کرنے کا حکم دیا

news

سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ نیٹ امتحان کے نتائج اس مہینے کیسولہ تاریخ کو جاری کئے جائیں گے۔ عدالت عظمیٰ نے کووڈ-اُنیس کنٹینمنٹ زون میں رہنےوالے اور جو طلباءپہلے امتحان نہیں دے سکے تھے، اُن کیلئے کل نیٹ امتحان دینے کی بھیاجازت دے دی ہے۔ سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے عدالت کو بتایا تھا کہ امتحانات سے متعلققومی ایجنسی اُن طلبا کیلئے نیٹ امتحان کا انعقاد کرے گی، جو پہلے یا تو کووڈ-اُنیسمیں مبتلا تھے یا جو کنٹینمنٹ زون میں پھنسے ہوئے تھے۔ ان طلباءکو کل امتحان دینے کاموقع دیا جائے گا۔ نیٹ سب سے بڑا مقابلہ جاتی امتحان ہے، جس کے ذریعے طلبا کیلئے باوقارمیڈیکل کالجوں میں داخلے کے مواقع کھُل جاتے ہیں۔× (AIR NEWS)

1283 Days ago