سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے نالج ایپ اور کنسلٹ پلیٹ فارم کا آغاز کیا۔ اختراع، Enterprenurship، سائنس، ٹیکنالوجی، تحقیق اور ہنر سے متعلق معلومات کی یکسر تبدیلی پر زور دیتے ہوئے وزیرموصوف نے کہا کہ معلومات کو دولت میں تبدیل کرنا مستقبل ہے۔ جناب گڈکری نے کہا کہ معلومات دنیا کو بدل رہی ہے اور انتظامیہ اور کاروباری تنظیموں میں تعاون، رابطے اور مواصلات بہت اہم ہے۔ وزیرموصوف نے انسانی تعلقات کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ کوئی بھی مکمل نہیں ہے اور ہرکسی کو صلاح مشورہ کرنا چاہئے اور دوسروں کے تجربوں سے سیکھنا چاہئے۔
Cunsult APP دنیا کی ایسی پہلی سہولت ہے جس کے ذریعے لوگ کچھ بھی جانکاری، صلاح،کونسلنگ،گائیڈنس کیلئے رابطہ کرسکتے ہیں اور مختلف شعبوں کے ماہرین کو فون کرسکتے ہیں۔ (AIR NEWS)