A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

سکیورٹی فورسز نے جموں وکشمیر میں ایک کار کے ذریعے دیسی ساخت کا بم دھماکہ کرنے کے بڑے واقعے کو ٹالا

News

سکیورٹی فورسز نے آج مرکزی انتظام والے علاقے جموں وکشمیرمیں ایک گاڑی کے ذریعے دیسی ساخت کا دھماکہ کرنے کے ایک بڑے واقعے کو ٹال دیا۔ جنوبیکشمیر کے پلوامہ ضلع میں راج پورہ کے Ayengund علاقے میں ایک Santro کارسے دیسی ساخت کا دھماکہ خیز حربہ برآمد کیا گیا‘ جسے بم کو ناکارہ بنانے والے دستےنے آج صبح بے اثر کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایک خفیہ اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسزنے ایک جانچ چوکی پر سفید رنگ کی کار کو روکنے کی کوشش کی لیکن گاڑی کا ڈرائیور آگےنکل گیا۔ اس کے بعد سکیورٹی دستوں کو گاڑی پر کچھ گولیاں چلانا پڑیں۔ یہ گاڑی کچھ ہیفاصلے پر کھڑی ہوئی ملی۔

سکیورٹی فورسز نے گاڑی میں دھماکہ کردیا اور ایک بڑے المیہ کو ٹال دیا‘ جو اسمیں رکھے گئے دیسی ساخت کے دھماکہ خیز حربے سے پیدا ہوسکتا تھا۔ (AIR NEWS)

1422 Days ago