A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

سی بی آئی نے مغربی بنگال میں انتخابات کے بعد ہوئے تشدد کے سلسلے میں گیارہ افراد کو گرفتار کیا

news

تحقیقات کے مرکزی بیورو CBI نے مغربی بنگال میں، انتخابات کے بعد ہوئے تشدد اور دیگر جرائم کے سلسلے میں گیارہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔سات لوگوں کو کَل، جبکہ4کو ہفتے کے روز گرفتار کیا گیا تھا۔
کلکتہ ہائیکورٹ نے پچھلے مہینے CBI کو ہدایت دی تھی کہ وہ انتخابات کے بعد ہوئے تشدد کی تفتیش کرے۔ CBI نے ابھی تک قتل اور گھناونے جرائم کے سلسلے میں 34 ایف آرز درج کی ہیں۔ یہ وارداتیں ریاست میں اسمبلی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد ہوئی تھیں۔
تحقیقاتی ایجنسی نے بیربھوم ضلعے میں نلہٹی اور رامپور ہاٹ میں اور شمالی 24 پرگنہ میں بھات پاڑامیں سرزد اِن واقعات کے سلسلے میں مختلف عدالت میں چار فرد جرم داخل کی ہیں۔
اِنسانی حقوق کے قومی کمیشن نے اِس سے پہلے مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کی جیت کے بعد سرزد تشدد کے واقعات کی تحقیق کی تھی اور عدالتی نگرانی میں CBI کی تفتیش کی سفارش کی تھی۔
یہ الزام لگایا گیا تھا کہ ممتا بنرجی کی ترنمول کانگریس کے حامی ریاست کی بہت سی جگہوں پر بی جے پی کارکنوں کے خلاف تشدد میں ملوث تھے۔

متعلقہ خبریں (AIR NEWS)

949 Days ago