شدید سمندری طوفان Nisarg ، کونکن خطے میں مشرقی وسطی بحرِ عرب کے قریب 130 کلومیٹر جنوب- جنوب مغرب میں مرکوز ہے۔ طوفان کے Alibag کی طرف پیش قدمی کرنے کی توقع ہے۔ اس کی وجہ سے تقریباً 120 کلو میٹر فی گھنٹےکی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ سمندری طوفان Nisarg کے خطرے کے پیش نظر NDRF کی 21 ٹیمیں اور SDRF کی 4 ٹیمیں، مہاراشٹر میں لوگوں کے انخلا اور ضروریراحت رسانی اور بازآبادکاری کی کارروائیوں کیلئے تعینات کی گئی ہیں۔ وسطی ریلوے نےممبئی سے چلنے والی کئی خصوصی ریل گاڑیوں کے نظام الاوقات میں تبدیلی کی ہے۔ ممبئیآنے والی کچھ دیگر ریل گاڑیوں کا راستہ تبدیل کر دیا گیا ہے۔ x (AIR NEWS)