A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

شمال مغربی بھارت میں اگلے تین دن دور دور تک بارش کا امکان

News

بھارتی محکمہ موسمیات نے شمال مغربی بھارت میں اگلے تین دن دور دور تک بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ آسام اور میگھالیہ میں بھی کہیں کہیں انتہائی شدید بارش ہونے کا امکان ہے، جبکہ بہار میں اگلے 24 گھنٹوں میں تیز بارش ہوسکتی ہے۔ اترپردیش میں آج کہیں کہیں بھاری سے لے کر بہت بھاری بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ جبکہ کل ریاست کے بیشتر مقامات پر بارش یا گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے کا امکان ہے۔
ملک میں مانسون کے اِس سیزن میں ابھی تک نارمل سے 6 فیصد زیادہ بارش ہوئی ہے۔ البتہ شمالی بھارت کے بعض حصوں میں کم بارش ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں (INDIAONLINE)

1369 Days ago