A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

شہریت ترمیمی قانون، شہریت دینے کے لئے ہے ختم کرنے کے لئے نہیں:وزیر اعظم

News

وزیر اعظم نریندر مودی نے زور دے کر کہا ہے کہ شہریت ترمیمی قانون، شہریت دینے کے لیے ہے، کسی کی شہریت ختم کرنے کے لیے نہیں۔ آج سوامی وویکانند کے یوم پیدائش کے موقع پر رام کرشنا مٹھ اور مشن کے ہیڈکوارٹرس بیلور مٹھ میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور اس معاملے پر غلط فہمی دور کریں۔
وزیر اعظم زور دے کر یہ بھی کہا کہ اِس معاملے پر سیاسی وجوہات سے ابہام کی کیفیت پیدا کی جارہی ہے۔ جناب مودی نے یہ وضاحت کی کہ ملک کے شمال مشرقی خطے میں شہریت ترمیمی قانون کا کوئی ناموافق اثر نہیں پڑے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہریت قانون میں ترمیم کرکے شہریت دینے کا دائرہ وسیع کیاگیا ہے۔ وزیر اعظم نے نئے بھارت کی تعمیر کی خاطر سوامی وویکانند کے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے نوجوانوں سے تعاون کرنے کو کہا۔
سوامی وویکانند کی جینتی آج پورے ملک میں نوجوانوں کے قومی دن کے طور پر منائی جارہی ہے۔ جناب مودی نے آج صبح بیلور مٹھ میں رام کرشنا مندر میں پوجا ارچنا بھی کی۔ (AIR NEWS)

1555 Days ago