صحت کی وزارت نے کہا ہے کہ ابھی تک کورونا وائرس کی علامات کیلئے 96 پروزاوں کے 20 ہزار 844 مسافروں کی جانچ کی گئی ہے۔ اس نے کہا ہے کہ کَل 91 پروازوں کے چار ہزار 82 مسافروں کی جانچ کی گئی تھی۔
ملک میں ابھی تک وائرس کا ایک بھی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔ تاہم تین افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ وزارت نے کہا ہے کہ موجودہ سات ہوائی اڈوں کے علاوہ مزید 12 ہوائی اڈوں کے لئے سفری ہدایت جاری کی گئی ہے۔ پُنے میں وائرولوجی کا نیشنل انسٹی ٹیوٹ کورونا وائرس کے نمونوں کی جانچ کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ اس نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے وائرل ریسرچ اینڈ ڈائیگنوسٹک لیبارٹیریز نیٹ ورک کے تحت 10 دیگر لیباریٹیریز کو بھی اس طرح کے نمونوں کی جانچ کیلئے تیار کیا گیا ہے۔ (AIR NEWS)