A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

صدر جمہوریہ ، نائب صدر اور وزیر اعظم نے مہاویر جینتی کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی

News

صدر جمہوریہ ، نائب صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم نے مہاویرجینتی کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی ہے ۔ اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ رام ناتھ کووندنے تمام ہم وطنوں کو دلی مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ بھگوان مہاویر کی عدم تشدد،سچائی اور تیاگ کی عظیم تعلیمات کی آج بھی افادیت ہے۔

نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ بھگوانمہاویر اس دنیا کے سب سے کرشمائی اور بااثر روحانی لیڈروں میں شامل ہیں اور عدم تشدد، سچائی ، ایمانداری ، خلوص اور قربانی سے متعلق ، اُن کے پیغامات کی آج بھی افادیتہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے تمام شہریوں کو مہاویر جینتی کی مبارکباد پیش کی ہےاور کہا ہے کہ بھگوان مہاویر کی زندگی سچائی، عدم تشدد اور سادگی پر مبنی تھی اور سبھیکیلئے یہ ہمیشہ فیضان کا باعث رہے گی ۔ (AIR NEWS)

1474 Days ago