صدر جمہوریہ، نائب صدر جمہوریہ، وزیراعظم اور وزیر داخلہنے آج سوامی وویکانند کے یوم پیدائش پر اُنہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے کہا کہ وہ پوری انسانیت خاصطور پر نوجوانوں کیلئے فیضان کا باعث ہیں۔ سوامی وویکانند نے بھارت کے روحانی ورثےمیں ایک نئی جان ڈالی اور اُسے عالمی سطح پر مرکزی حیثیت دلائی۔ صدر جمہوریہ نے کہاکہسوامی وویکانند کی تعلیمات سبھی کو فیضان بخشتی رہیں گی۔
نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے کہاکہ سوامی جی غیرمعمولیدانشورانہ، لیاقت اور قابلی رکھتے تھے۔ وہ ایک غیرمعمولی مقرر اور سچے قوم پرست تھے۔اُنہوں نے کہاکہ سوامی جی کا سبھی سے بھائی چارے اور میل جول کا پیغام پرامن بقائےباہم کو آگے بڑھانے کا ایک راستہ ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے اُنہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئےاپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ اُنہوں نے اپنی نظریات اور فعل سے بھارت کی اقدار اور ثقافتکو بہترین انداز میں پیش کیا۔ اُنہیں بھارت کے نوجوانوں میں غیر متذلزل یقین تھا۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہاکہ سوامی وویکانند نے بھارتکے علم، ثقافت اور فلسفے کو دنیا بھر میں پھیلایا۔ اُنہوں نے نوجوانوں کے قومی دن کےموقع پر اہل وطن کو مبارکباد بھی دی۔× (AIR NEWS)