صدرجمہوریہ دروپدی مرمو آج سے اِس مہینے کی 28 تاریخ تک کرناٹک کا دورہ کریں گی۔ بھارت کے صدر کی حیثیت سے منتخب ہونے کے بعد کسی ریاست کااُن کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ وہ آج میسورو میں ChamundiHills کے مقام پر ’میسورو دسہرہ فیسٹول‘ کا افتتاح کریں گی۔ وہ Hubli میں HubliDharwad میونسپل کارپوریشن کی جانب سے منعقد اعزاز دیئے جانے کی ایک تقریبPouraSanmana میں بھی شرکت کریں گی۔ وہ دھارواڑہ میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انفورمیشن ٹیکنالوجی کے نئے کیمپس کا بھی افتتاح کریں گی۔
صدرجمہوریہ اس مہینے کی 27 تاریخ کو بنگلورو میں HindusAeronautics Ltd کی مربوط Cryogenic Engines مینوفیکچرنگ سہولت کا افتتاح کریں گی۔
وہ ورچوئل طور پر ZonalInstitute of Virology جنوبی زون، کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گی۔
محترمہ مرمو سینٹ جوزیف یونیورسٹی کے افتتاحی تقریب میںبھی شرکت کریں گی اور بنگلورو میں کرناٹک حکومت کی جانب سے اُن کے اعزاز میں منعقدایک عوامی تقریب میں بھی شرکت کریں گی۔ ×
(AIR NEWS)