A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

عراق میں امریکہ اور اتحادی فورسیز کے دو فضائی اڈوں کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا

News

عراق میں امریکہ اور اتحادی فورسز کی فضائیہ کے دو اڈوں کو آج صبح ایک درجن سے زیادہ راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا۔ البتہ یہ واضح نہیں ہے کہ ان حملوں میں کوئی ہلاک ہوا ہے یا نہیں۔پنٹاگن نے کہا ہے کہ Erbil اور Al Asad میں دو مقامات پرحملہ کیاگیاہے۔ وہائٹ ہاؤس کی ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہائٹ ہاؤس صورتحال پر قریب سے نظر رکھے ہوئے ہے اور قومی سلامتی کی ٹیم کے ساتھ مشورہ کررہا ہے۔
خبروں کے مطابق جنرل سلیمانی کی تدفین کے کچھ گھنٹوں بعد ایران نے عراق میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے کم سے کم دو فضائی اڈوں پر راکٹ داغے ہیں۔ ایران کی مہر خبر رساں ایجنسی کے مطابق IRGC کے قدس فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل قاسم سلیمانی کی موت کا بدلہ لینے کیلئے IRGC نے شہید سلیمانی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا۔ ذرائع کے مطابق 30 میزائل داغے گئے ہیں ۔ وائٹ ہاؤس نے حملے کی تصدیق کی ہے اور اعلان کیا ہے کہ امریکہ اپنی فوج ، ساتھیوں اور اتحادیوں کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات کرے گا۔ کسی طرح کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ (AIR NEWS)

1563 Days ago