A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

علاقائی سطح پر صارفین اور بینکوں کے درمیان معلومات اور اعداد و شمار میں بہتر ساجھیداری کی ضرورت :نرم

news

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے علاقائی سطح پر سرکاری بینکوں اور صارفین کے درمیان معلومات اور اعداد و شمار کی بہتر ساجھیداری کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ نئی دلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بینکوں کو صارفین کی درست معلومات اور اعدادو شمار کی ضرورت ہوتی ہے۔ محترمہ سیتا رمن نے یہ بھی کہا کہ حکومت بینکنگ کے سیکٹر میں اعدادو شمار کے تجزیئے کا استعمال کرنا چاہتی ہے۔
وزیرموصوف نے اس بات کو اجاگر کیا کہ سرکاری سیکٹر کے بینکوں کی بہت سی ساخوں کے عہدیدار سرکاری اسکیموں کے بارے میں پوری جانکاری نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ دور دراز کے علاقوں میں موجود بینکوں کی ساخوں کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے کیونکہ وہاں ملازمین صارفین کی مادری زبان میں نہیں بول سکتے۔
محترمہ سیتارمن نے زور دے کر رہا کہ بینک ملازمین کو مقامی زبانوں میں بولنا چاہئے۔ وزیر موصوف نے آرزومند بھارت کیلئے اسمارٹ اور اعلیٰ تکنیک پر مبنی بینکنگ، Ease3.0 کا آغاز کیا۔ (AIR NEWS)

1513 Days ago