A part of Indiaonline network empowering local businesses

فوجداری طریقہ کار قانون کے تحت شناخت سے متعلق 2022 کا قانون آج سے نافذالعمل ہوگیا ہے

news

کرمنلProcedureIdentification Act دوہزار بائیس آج سے نافذ ہوگیا ہے۔نیاقانون فوجداری معاملوں میں شناخت اور چھان بین کیلئے قصوروار ٹھہرائے گئے اور دوسرےلوگوں کے جسم کی پیمائش کا اختیار دیتا ہے۔ ان میں انگلیوں کے نشان، ہتھیلیوں کےنشان اور پیروں کے نشان، فوٹو گرافس، آنکھوں کی پتلیوں کی اسکیننگ، جسمانی اور بایولوجیکلنمونے اور ان کے تجزیے وغیرہ شامل ہیں۔ یہ قانون بھارت کے قومی کرائم ریکارڈ بیوروکو یہ بھی اختیار دیتا ہے کہ وہ اِن چیزوں کے ریکارڈ کو محفوظ رکھ سکتا ہے اور انہیںمشترک کرسکتا ہے اور ریکارڈ کو ختم کرسکتا ہے۔ اِس قانون کے تحت پولیس یا قید خانہکے افسروں کو یہ اختیار دیاگیا ہے کہ وہ ایسے کسی بھی شخص کی پیمائش لے سکتے ہیںجو دینے سے انکار اور مزاحمت کرے۔ نئے قانون نے Identification of Prisoners Act-2020 کیجگہ لی ہے۔
 
 
  (AIR NEWS)

648 Days ago