دلی سرکار نے شہر میں ختم ہفتہ پر کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہکیا ہے اور یہ سلسلہ کل سے شروع ہورہا ہے۔ اِس کے تحت کل جمعہ کو رات 10 بجے کرفیونافذ کردیا جائے گا اور پیر کی صبح 6 بجے تک جاری رہے گا۔
دلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے کہا ہے کہ قومی راجدھانیمیں صورتحال کنٹرول میں ہے اور شہر کے اسپتالوں میں 5 ہزار سے زیادہ بستر اب بھی دستیابہیں۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ کسی مخصوص اسپتال میں بھرتی کئے جانے پر اصرارنہ کریں۔ جناب کجریوال نے یہ بھی کہا کہ لازمی خدمات کے شعبے میں کام کرنے والے لوگوںاور خصوصی ضروریات کے لیے دیگر لوگوں کو کرفیو پاس دےے جائیں گے۔ (AIR NEWS)