مرکزی وزارتِ داخلہ نے گھیرا بندی والے زون کے باہر مزیدسرگرمیوں کو کھولنے کےلئے نئے رہنما خطوط جاری کئے ہیں۔ سرگرمیوں کو مرحلے وار پھرسے شروع کرنے کیلئے اَن لاک 3 پہلی اگست سے نافذ ہوگا۔ کَل جاری کئے گئے رہنما خطوط،ریاست اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں سے حاصل ہونے والی معلومات اور متعلقہ مرکزیوزارتوں اور محکموں کے ساتھ جامع صلاح و مشورے کے بعد جاری کئے گئے ہیں۔
گھیرا بندی والے زونس میں سرگرمیوں پر ریاستوں اور مرکزیکے زیرِ انتظام علاقوں کے حکام کے ذریعے سخت نگرانی رکھی جائے گی، تاکہ اِن زونس میںصحت سے متعلق رہنما خطوط پر سختی سے عمل درآمد کیا جاسکے۔ صحت کی وزارت، گھیرابندیوالے زون میں رہنما خطوط پر عمل درآمد کی نگرانی کرے گی۔
ریاستیں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقے اپنے طور پر صورتحالکا جائزہ لینے کے بعد گھیرا بندی والے زون کے باہر کچھ سرگرمیوں پر بندشیں بھی عائدکرسکتی ہیں۔ البتہ ریاست کے اندر یا ایک ریاست سے دوسری ریاست میں افراد اور اشیاءکےلانے لے جانے پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔×
(AIR NEWS)