A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

لاک ڈاؤن کھولنے کے دوسرے مرحلے کے لیے نئے رہنما خطوط آج سے نافذ

News

لاک ڈاؤن کھولنے کے دوسرے مرحلے کے لیے نئے رہنما خطوط آج سے نافذ ہوگئے ہیں۔ اِن کے تحت گھیرابندی والے علاقوں کے باہر مزید سرگرمیوں کی اجازت دی گئی ہے۔ گھیرابندی والے علاقوں میں 31 جولائی تک لاک ڈاؤن سختی کے ساتھ نافذ کیا جائے گا۔ اِن علاقوں میں صرف لازمی سرگرمیوں کی اجازت ہوگی۔
لاک ڈاؤن کھولنے کے دوسرے مرحلے کے نئے رہنما خطوط کے تحت میٹروریل خدمات، سنیما ہال، جِم، سوئمنگ پول، تفریحی پارک، تھیٹر، کانفرنس ہال اور اِسی طرح کے مقامات بند رہیں گے۔ اِسکول کالج اور کوچنگ ادارے 31 جولائی تک بند رہیں گے۔ رات کا کرفیو اب رات دس بجے سے صبح پانچ بجے تک نافذ رہے گا۔x (AIR NEWS)

1388 Days ago