A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

لاک ڈاون کے سختی سے نفاذ کیلئے مرکزی وزارت داخلہ کے رہنما خطوط جاری

News

مرکزی وزارت داخلہ نے کووڈ19- پھیلنے کے تناظر میں، 21 دن کے مکمل ملک گیر لاک ڈاون پر عمل درآمد کیلئے سخت رہنما اصول جاری کئے ہیں۔ اس نے ڈیزاسٹ مینجمنٹ ایکٹ بھی نافذ کردیا ہے، جس کے تحت کسی بھی خلاف ورزی پر دو سال تک کی جیل کی سزا ہوسکتی ہے۔ وزارت داخلہ کے جوائنٹ سکریٹری Punya Salila Srivastava نے کہا:
رہنما اصول کے مطابق بھارتی حکومت کے سبھی دفاتر، اُس کے آٹونومس دفاتر اور پبلک کارپوریشن، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کے دفاتر، آٹونومس ادارے بند رہیں گے۔ اس کے مطابق تجارتی اور پرائیویٹ ادارے بند رہیں گے۔ تاہم Fair Price Shops اور خوراک، Groceries، پھلوں، سبزیوں، ڈیری اور دودھ کے بوتھ اور Meat ، مچھلی اور مویشیوں کے چارے کی دکانیں کھلی رہیں گی۔
اس کے علاوہ بینک، انشورنس دفاتر، ATM، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا بھی کھلے رہیں گے۔
ٹیلی مواصلات، انٹرنیٹ خدمات، سبھی ضروری اشیاءکی ڈلیوری، جن میں خوردنی اشیا، دوائیں اور طبی سازو سامان شامل ہیں۔ اِی کامرس کے ذریعے دستیاب ہوں گی۔ پٹرول پمپ، LPG ، پٹرولیم اور گیس کی خردہ دکانیں کھلی رہیں گی۔ (AIR NEWS)

1483 Days ago

Video News