مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیو راجسنگھ چوہان نے کَل ریاستی یوتھ پالیسی اور یوتھ پورٹل کا آغاز کیا۔ اِس موقع پرنوجوانوں کے لیے کئی طرح کے اعلان کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریاستی سطح کایوتھ کمیشن اگلے مہینے کی پانچ تاریخ تک نئے سِرے سے تشکیل دیا جائے گا۔
مدھیہ پردیش سرکار نے نوجوانوں کوروزگار کے ساتھ منسلک کرنے کی خاطر یوتھ پالیسی میں کئی رعایتوں کا اعلان کیا ہے، اِنمیں سب سے اہم بات یہ ہے کہ ریاست میں تمام سرکاری عہدوں پر بھرتی کے عمل میں شاملہونے کے لیے امتحان فیس صرف ایک بار ہی دینا ہوگی۔ دوسرا قابل ذکر اعلان یہ ہے کہریاست کے سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والے طلبہ کیلئے MBBS اور BDS میں داخلے کے لیے ایک علیحدہ میرٹلسٹ تیار کی جائے گی۔ اِس مقصد کے لیے کالجوںمیں پانچ فیصد سیٹیں ریزرو کی جائیںگی۔جناب چوہان نے مکھیہ منتری یووا کوشل ارننگ اسکیم نافذ کرنے کا بھی اعلان کیا۔ (AIR NEWS)