مرکزی حکومت، مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں کشمیر میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری راغب کرنے کے سلسلے میں اس خطّے کےلئے ایک جامع صنعتی پالیسی کا جلد اعلان کرے گی۔ اس بات کا انکشاف مرکزی وزیر سوم پرکاش نے کل جموں میں مقامی صنعتکاروں اور تاجروں کی انجمنوں کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پالیسی تمام فریقوں کو مطمئن کرے گی اور صنعت کی ترقی کیلئے ایک راہ ہموار کرے گی۔ جناب پرکاش نے کہا کہ مرکزی حکومت مقامی صنعتکاروں کی ہر ممکن مدد کرے گی، جس سے کہ اُن کی تجارت پھلے پھولے اور وہ دوسروں کے ساتھ مقابلہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اور اقتصادی رکاوٹوں کی وجہ سے اس خطّے کے عوام نیز صنعتکاروں کو تیز تر ترقی کے مواقع سے محروم کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام کا ملک کے باقی حصے کی ساتھ ترقی کرنے کیلئے قوتِ ارادی اور عظم بہت مضبوط ہے۔ وزیر موصوف نے صنعتکاروں کو یقین دلایا کہ اُن کی جانب سے اُٹھائے گئے تمام مسائل پر حکومت کی جانب سے سنجیدگی سے غور کیا جائے گا اور اُن مسائل کو حل کیا جائے گا۔
اس موقع پر مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے کل سری نگر میں ایک ڈاک خانے کا افتتاح کیا، جس میں سبھی کام کرنے والی خواتین ہوں گی۔ جناب پرساد نے کہا کہ مرکز، جموں و کشمیر کے نوجوانوں کی مجموعی ترقی اور خوشحالی کیلئے سخت کوشش کر رہا ہے۔ جناب پرساد نے کہا کہ خواتین پر مشتمل ڈاک خانہ کھولنے کی پہل سے ملک کی خواتین کو بااختیار بنانا اور اُن کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ انکم ٹیکس Appellate ٹرائبونل کی Circuit بنچ سری نگر میں جلد شروع کی جائیگی۔ اس کے علاوہ جموں و کشمیر کے 350 وکلاءجلد notary بن جائےنگے۔ (AIR NEWS)