A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

مرکز ریاستوں کو معاوضے کےلئے فوری طور پر 20 ہزار کروڑ روپے جاری کرے گا

News

مرکز اس سال معاوضہ محصول کے طور پر اکٹھا کی گئی رقم سے فوری طور پر ریاستوں میں تقریباً 20 ہزار کروڑ روپئے تقسیم کرے گا۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے GST کونسل کی 42ویں میٹنگ کے بعد کل یہ اعلان کیا۔ نئی دلّی میں میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے وزیر خزانہ نے مطلع کیا کہ اگلے ہفتے تک مرکز اُن ریاستوں کو 2017-18 کیلئے مربوط GST کے تحت اکٹھا کی گئی 25 ہزار کروڑ روپئے بھی دے گا، جنھیں خامیوں کی وجہ سے کم رقم ملی ہے۔ محترمہ سیتا رمن نے بتایا کہ GST کونسل نے GST معاوضے کی التوا میں پڑی ادائیگی کے طریقے کے بارے میں فیصلے کو کونسل کی 12 اکتوبر کی میٹنگ تک مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ تقریباً 20 سے 21 ریاستوں نے مرکز کی جانب سے دیئے گئے متبادل کو چُنا جس میں ریاستوں کو معاوضے کی کمی کو پورا کرنے کیلئے قرض لینے کی اجازت ہے۔
میڈیا بریفنگ کے دوران موجود ریوینو سکریٹری اجے بھوشن پانڈے نے بتایا کہ اگلے سال یکم جنوری سے پانچ کروڑ روپئے سالانہ سے کم کاروبار والے ٹیکس دہندگان کو ماہانہ GSTR-1 اور GSTR-3B ریٹرن داخل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ انھیں اب سہ ماہی بنیاد پر ریٹرن داخل کرنا ہوگا۔ GST کونسل میٹنگ میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے خزانہ نے شرکت کی۔ (AIR NEWS)

1290 Days ago