A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

مرکز نے انکم ٹیکس فارم الیکٹرانک طور پر پُر کرنے میں نرمی کی

news

مرکز نے انکم ٹیکس فارم الیکٹرانک طور پر پُر کرنے میں نرمی کی ہے۔ ٹیکس دہندگان کو انکم ٹیکس فارمس 15CA / 15 CB کے انکم ٹیکس پورٹل پر www.incometax.gov.in پر الیکٹرانک طریقے سے انکم ٹیکس بھرنے میں آرہی مشکلات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹیکس دہندگان اپنے فارمس بااختیار ڈیلروں کو دستی طور پر 30 جون 2021 تک دستاویزی شکل میں جمع کراسکتے ہیں۔
وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ غیر ملکی رقم حاصل کرنے کے مقصد سے مجاز ڈیلرس کو یہ مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اس طرح کے فارموں کو 30 جون 2021 تک قبول کرسکتے ہیں۔دستاویزی شناخت نمبر تیار کرنے کے مقصد سے کسی بعد کی تاریخ میں ان فارموں کو اَپ لوڈ کرنے کیلئے نئی ای-فائلنگ پورٹل پر سہولت فراہم کی جائے گی۔ (AIR NEWS)

1039 Days ago