A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

مرکز نے اگلے چھ مہینے کیلئے اسٹارٹ اپ اور ایم ایس ایم ایزکو مفت 5جی ٹسٹ بیڈ کے استعمال کی پیشکش کی

news

مرکز نے حکومت سے تسلیم شدہ اسٹارٹ اپس اور MSMES کو اگلے چھ ماہ یعنی جنوری 2023 تک ملک میں تیار کردہ 5G ٹیسٹ بیڈ سہولت مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ ملک میں 5G ایکو نظام کو مستحکم کرنے اور آتم نربھر بھارت اور میک ان انڈیا کے مقاصد کی حصولیابی کی غرض سے کہا گیا ہے۔ یہ سہولت تمام دیگر فریقین کو نہایت کم شرح پر دستیاب ہے۔ مواصلات کے محکمے نے صنعت، تعلیمی اداروں، خدمات فراہم کرنے والے، سرکاری اداروں اور آلات بنانے والی کمپنیوں سمیت تمام 5G فریقین سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ اپنی اشیاءکی پرکھ ، مہارت اور تیزی سے تیاری اور اس کی صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لئے 5G Testbed سہولیات کا استعمال کریں۔ (AIR NEWS)

616 Days ago