A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

مرکزی کابینہ نے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے ایک ٹرسٹ بنانے کا اعلان

news

مرکزی کابینہ نے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے ایک ٹرسٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم نریندرمودی نے آج لوک سبھا میں یہ اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹرسٹ کا نام شری رام جنم بھومی تیرتھShetra رکھا گیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس سلسلے میں تقریباً 67 اعشاریہ سات صفر تین ایکڑ زمین ٹرسٹ کو منتقل کر دی جائے گی۔ اترپردیش سرکار نے ایودھیا معاملے میں سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق پانچ ایکڑ زمین سنّی وقف بورڈ کو دینے سے اتفاق کیا ہے۔ آج جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع ہوئی وزیراعظم نے یہ اعلان کیا؛ وزیراعظم نے کہا کہ شری رام جنم بھومی تیرتھ Shetra مندر کی تعمیر کے لئے آزادانہ فیصلہ کرسکے گا۔
وزیراعظم مودی نے ایودھیا کا فیصلہ آنے کے بعد بھارت کے عوام نے جس بالغ نظری کا مظاہرہ کیا اس کا خیر مقدم کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ عوام نے جمہوری عمل اور طریقہ کار میں قابل قدر اعتماد اور یقین کا مظاہرہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں چاہے کوئی ہندو ہو، مسلمان ہو ، سکھ ہو ، عیسائی ہو،پارسی ہو، جینی ہو یا بودھ مذہب کا ماننے والا ہو سبھی ایک کنبے کے جزو ہیں۔ جناب مودی نے کہا کہ خاندان کے ہر رکن کے لئے ترقی ہونی چاہئے اور ان کی سرکار’سب کا ساتھ سب کا وکاس‘ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے تاکہ ہر شخص خوش و خرم رہ سکے۔ (AIR NEWS)

1534 Days ago