A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

ملک آج سابق صدر جمہوریہ اے پی جے عبدالکلام کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کر رہا ہے

news

آج سابق صدر جمہویہ APJعبدالکلام کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے ڈاکٹر کلام کو فہم و فراست، دانشمندی اور سادگی کی مثال قرار دیاہے۔ ایک ٹوئیٹ میں جنا ب امت شاہ نے کہا ڈاکٹر کلام عوام کے صدر تھے جنہوں نے سائنس سے لے کر سیاست تک کئی شعبوں میں اپنی چھاپ چھوڑی۔
انہوں نے کہا کہ علم اور جانکاری کے لئے ڈاکٹر کلام کی انتھک کوشش سے تحریک ملتی رہے گی اور خود کفیل بھارت کے نظریے کے لئے کام کرنے کی ترغیب ملے گی۔ اِدھر اطلاعات ونشریات کے وزیر پرکاش جاؤڈیکر نے بھی نامور سائنسداں اور ٹیچر ڈاکٹر کلام کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہیں بھارت کا Missile Man بھی کہا جاتا تھا۔ ڈاکٹر کلام کا 27 جولائی 2015 میں شیلانگ میں انتقال ہو گیا تھا۔ وہ اس وقت طلباءکو لیکچر دے رہے تھے۔ (INDIAONLINE)

1362 Days ago