لک بھر میں جاری ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک 42 کروڑ75 لاکھ سے زیادہ افراد کے کووڈ سے بچاﺅکا ٹیکہ لگایا جا چکا ہے۔ صحت کی مرکزی وزارت نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران42 لاکھ 67 ہزار سے زیادہ افراد کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ صحت یابی کی قومی شرح بھی97 اعشاریہ تین پانچ فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں 35 ہزار سے زیادہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ پانچ لاکھ سے زیادہ افراد کووڈ-19 سے روبہ صحت ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے کووڈ کے 39 ہزار سےزیادہ نئے مریضوں کی اطلاع ملی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں 546 اموات ہوئی ہیں۔ اس طرحاس وبا سے اب تک 4 لاکھ 20 ہزار سے زیادہ افراد کی جانیں جا چکی ہیں۔ ملک میں ٹیسٹ اور جانچ کرنے کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا‘ جس کے نتیجے میں مجموعی طورپر اب تک 45 کروڑ 45 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔ صرف کَل ہی 16 لاکھ 31 ہزارسے زیادہ ٹیسٹ کئے گئے۔ (AIR NEWS)