A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ کیسوں کی تعداد اکتیس ہوگئی ہے

News

ملک میں ایک اور مشتبہ معاملے میں نوویل کورونا وائرس کی مثبت علامات پائی گئی ہیں۔ وزار صحت میں خصوصی سکریٹری سنجیو کمار نے کہا ہے کہ ملک میں اب کوروناوائرس کے مثبت معاملوں کی تعداد بڑھ کر 31 ہوگئی ہے۔
طبی تحقیق کی بھارتی کونسل کے ڈائریکٹر جنرل بلرام بھارگو نے کہا ہے کہ موسم میں تبدیلی سے نوول کورونا وائرس کے پھیلنے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ ان دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہ وائرس کم درجہ حرارت میں پھیلتا ہے۔ جناب بھارگو نے کہا کہ اب تک اِس طرح کی کسی تحقیق میں یہ ثابت نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ وائرس ہوا کے ذریعے نہیں پھیلتا، بلکہ انسانوں کے ایک دوسرے کو چھو لینے سے پھیلتا ہے۔ انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ موسم میں تبدیلی کے ساتھ کھانسی اور نزلے کے دوران کافی احتیاط برتیں۔ (AIR NEWS)

1505 Days ago