ملک میں کووڈ-19 سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دسلاکھ 50 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جو ایک ریکارڈ ہے، جبکہ پچھلے 24 گھنٹے کے دوران ملکمیں 37 ہزار 223 مریض کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ اس طرح کووڈ-19 کے مریضوں کی شفایابہونے کی شرح بہتر ہوکر 64 اعشاریہ پانچ چار فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں کورونا وائرسکی وجہ سے شرح اموات مزید کم ہوکر 2 اعشاریہ ایک آٹھ فیصد ہو گئی ہے۔ وزارت صحت نےکہا ہے کہ ملک میں ایک ہی دن میں کووڈ انیس کے 55 ہزار 78 نئے کیس درج کیے گیے اوریہ اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ اس طرح کورونا کے معاملوں کی کل تعداد بڑھ کر16 لاکھ 38 ہزار 870 ہو گئی ہے۔
فی الحال ملک میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد پانچ لاکھ 45 ہزار318 ہے جبکہ ایک ہی دن میں ملک میں کورونا سے سات سو اناسی اموات ہوئیں اس طرح ملکمیں اب تک 35 ہزار 747 مریضوں کی اس وائرس سے موت ہوچکی ہے۔ (AIR NEWS)