A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

ملک میں کووڈ-انیس سے صحت یابی کی شرح بہتر ہوکر 96 اعشاریہ پانچ تین فیصد ہوگئی

news

بھارت، کووڈ-اُنیس کے خلافاپنی لڑائی میں لگاتار پیش قدمی کررہا ہے۔ ملک میں ابھی تک ایک کروڑ ایک لاکھ 62 ہزارسے زیادہ مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شفایابی کی قومی شرح مزید بہتر ہوکرچھیانوے اعشاریہ پانچ-تین فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ اس بیماری سے متاثر ہونے والوں کی تعدادبھی مسلسل بیس ہزار یومیہ سے کم درج ہو رہی ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹے میں محض 15 ہزار590 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ اسی مدت کے دوران تقریباً16 ہزار مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ملک میں صحتیاب ہونے والے مریضوں اور زیر علاج مریضوں کے درمیان فرق میں مزید اضافہہواہے۔

ملک میں زیر علاج مریضوں کیتعداد تقریباً دو لاکھ13ہزار ہے۔ان میں سے لگ بھگ 60 فیصد اُن مریضوں کو گھروں میںہی علیحدہ رکھا گیا ہے، جن میں اس بیماری کی معمولی یا بہت معمولی علامات ہیں۔ملک میںشرح اموات ایک اعشاریہ چار چار فیصد ہے۔ (AIR NEWS)

1189 Days ago