مرکزی حکومت نے آج کہا ہے کہ ملک میں اب تک کورونا وائرسسے متاثرہ چار لاکھ 56 ہزار 831 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹے کے دوران کووڈ-19کے 16 ہزار 883 مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ملک میں صحتیابی کی شرح 61 اعشاریہپانچ تین فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے کہا ہے کہ پچھلے24 گھنٹے میں کووڈ-19 کے 22ہزار 752 نئے معاملات درج کیے گیے ہیں اور اس طرح ملک میںاس وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 7 لاکھ 42 ہزار 417 ہو گئی ہے۔ ایک دن میں482 اموات کی خبر ہے اور اس کے ساتھ ملک بھر میں مرنے والوں کی تعداد 20ہزار 642 ہوگئی ہے۔ سردست ملک میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 64 ہزار 944 ہے۔
اس دوران طبی تحقیق کی بھارتی کونسل ، ICMR نے کہا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرسکے دو لاکھ 62 ہزار 679 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔ اس طرح ملک میں اب تک ایک کروڑ4 لاکھ 73 ہزار 711 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔ (AIR NEWS)