A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

موسمیات محکمے نے اگلے تین دن کے دوران شمال مغربی بھارت میں بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے

news

بھارت کے محکمہ موسمیات نے اگلے تین روز کے دوران شمال مغربی بھارت میں بڑے پیمانے پر بارش کی پیشگوئی کی ہے۔اُس نے کہا ہے کہ خاص طور پر 25 اور 26 جنوری کے دوران مغربی ہمالیائی خطے اور شمال مغربی بھارت کے میدانی علاقوں میں بارش اور برفباری میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ مغرب کی سمت سے ہونے والی موسم کی تبدیلی کے سبب جموںکشمیر، لداخ، گلگت، بلتستان،مظفرآباد، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں آج اور کل دور دور تک شدید بارش اور برفباری کا امکان ہے۔آج سے 26 جنوری تک دلی میں بہت ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔اگلے دو روز کے دوران ہماچل پردیش، پنجاب، ہریانہ اور چنڈی گڑھ میں دور دور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
 
  (AIR NEWS)

448 Days ago

Video News