بھارتیہ محکمہ موسمیات کے مطابق راجستھان، پنجاب، ہریانہ، اترپردیش،جموںوہماچل پردیش اور دلی میں شدید سردلہر کی صورتحال جاری رہنے کا امکان ہے۔
راجستھان میں جے پور، جھالاواڑ، سری گنگانگر اور ہنومان گڑھ َضلعوں کے تمام سرکرای اور پرائیویٹ اسکولوں میں 8 کلاس تک 14 جنوری تک چھٹی کا اعلان کردیاگیاہے۔ ہمارے نامہ نگار کے مطابق شدید سردی اور سرد لہر نے معمول کی زندگی کو متاثر کیاہے۔
راجستھان کے شیکھاوتی علاقے اور شمالی ضلعوں کے کچھ علاقوں میں درجہ¿ حرارت تقریباً نقطہ انجماد پر ہے۔ کئی ضلعوں میں درجہ حرارت 20 ڈگری سے بھی نیچے آگیا۔ گھنے کہرے کے سبب ریاست کے مشرقی اور شمالی حصوں میں سڑک اور ریل ٹریفک متاثر ہوا ہے۔ ریاستوں میں پچھلے ایک ہفتے سے جاری سرد لہر کی وجہ سے 11 ضلعوں کے کچھ علاقوں میں فصلوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہرے اور سرد لہر سے خبردار کیا ہے۔ محکمے کے مطابق کَل سے شدید سردی اور گھنے کہرے سے نجات ملنے کی امید ہے۔ (AIR NEWS)