A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

مکمل انتخابی کمیشن بہار میں اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لے گا

News

اعلیٰ انتخابی کمشنر سنیل اروڑہ کی زیر قیادت مکمل انتخابی کمیشن کی ٹیم بہار میں اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے پٹنہ میں ہے۔ اِس میں چناﺅ کمشنر سشیل چندر اور راجیو کمار بھی شامل ہیں۔ یہ ٹیم ریاست کے تین دن کے دورے پر کَل شام پٹنہ پہنچی۔
اعلیٰ انتخابی کمشنر نے وہاں پہنچنے کے فوراً بعد بہار کے اعلیٰ چناﺅ افسر اور رابطہ افسروں کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی۔
آج انتخابی کمیشن کی ٹیم مختلف سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کرے گی۔ ٹیم کے ارکان پٹنہ میں 26 ضلعوں کے DMs اور SPs کے ساتھ جائزہ میٹنگ بھی کریں گے۔
انتخابی کمیشن کی ٹیم کل گیا جائے گی جہاں 12ضلعوں کے DMs اور SPs کے ساتھ جائزہ میٹنگ ہوگی۔
جمعے کو دلّی واپس آنے سے پہلے اعلیٰ انتخابی کمشنر، ریاست کے چیف سکریٹری، داخلہ سکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل پولیس کے ساتھ جائزہ میٹنگ کریں گے۔ (AIR NEWS)

1297 Days ago