مکے بازی میں موجودہ چیمپئن نکھت زرین اور چار بار کے ایشین میڈلسٹ شیو تھاپا کَل بلغاریہ کے شہر صوفیہ میں Strandja میموریل ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ بھارت کی نکھت زرین کو ، اُس وقت فاتح قرار دیا گیا، جب اُن کی حریف Sevda Asenova کو سیکنڈ راونڈ کا اپنا مقابلہ ترک کرنا پڑا ۔ اِس مقابلے میں Sevda Asenova پہلے سونے کا تمغہ جیت چکی ہیں۔ چار بار کے ایشین میڈلسٹ شیو تھاپا نے 63 کلوگرام کے زمرے میں اپنے پری کوارٹر فائنل میں پولینڈ کے Pavel Polakovic کو پانچ صفر سے ہرایا ۔ تھاپا اپنے افتتاحی راونڈ میں بائی حاصل کرچکے ہیں ۔ مردوں کے مقابلے میں دُریودھن سنگھ نیگی اور محمد حسام الدین اپنے اپنے افتتاحی مقابلے جیتنے کے بعد دوسرے راونڈ میں پہنچ گئے ہیں ۔ اِس ٹورنامنٹ میں 30 ملکوں سے زیادہ کے 250 سے زیادہ باکسر حصہ لے رہے ہیں۔ (AIR NEWS)