مہاراشٹر کے بجلی کے وزیر نتن راوت نے کہا ہے کہ اُن کیوزارت صنعتوں کیلئے بجلی کی شرحیں کم کرنے کیلئے، جو بھی ممکن ہوگا، کرے گی۔ اگر ریاستیسرکار اِس مقصد کیلئے مناسب فنڈ فراہم کرتی ہے تو ایسا کیا جاسکتا ہے۔ وہ کل ممبئیمیںSahyadri گیسٹ ہاؤس میں صنعتوں کی انجمنوں کےنمائندوں کے ساتھ ملاقات کے بعد اظہارِ خیال کررہے تھے۔ صنعت کے وزیر سبھاش دیسائینے کہا ہے کہ توانائی کے محکمے نے بجلی کی شرحیں کم کرنے کا عہد کیا ہے اور مہاوِترنکو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اگلے چار برس کیلئے ایک خاکہ تیار کرے۔ اُنہوں Cross Subsidy کوتبدیل کرنے کی ضرورت اُجاگر کی، جس کی وجہ سے دوسری ریاستوں کے مقابلے بجلی کی شرحیںزیادہ ہوجاتی ہیں۔
اُنہوں نے کہاکہ ریاست کوCross Subsidy کا بوجھ برداشت کرنا چاہئے اور اِس سلسلے میںضروری اقدامات اگلے بجٹ میں کئے جائیں گے۔ (AIR NEWS)