A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

میرابائی چانو نے ٹوکیو اولمپکس میں ملک کیلئے پہلا چاندی کا تمغہ جیتا

News

میرابائی چانو نے ٹوکیو اولمپک کھیلوں میں ملک کیلئے پہلاتمغہ حاصل کیا ہے۔ انہوں نے خواتین کے وزن اٹھانے کے 49 کلوگرام زُمرے میں چاندی کاتمغہ جیتا۔ چانو نےClean and Jerk میں202 کلو گرام وزن اٹھایا۔ چین کی Hou Zhihui نے 210 کلو گرام وزن اٹھاکرسونے کا تمغہ جیتا اور ریکارڈ قائم کیا۔

ٹیبل ٹینس میں بھارت کے سُمت ناگل نے مردوں کے سنگلز کاپہلا راﺅنڈچھ-چار چھ-سات چھ-چار سے جیتا۔

تیر اندازی کے کوارٹر فائنل میں دیپکا کماری اور پروین جادھو‘جنوبی کوریا کی AnSan اور Kim Je Deok سے چھ-دو سے ہار گئیں۔

بیڈمنٹن میں گروپ-اے کے مردوں کے ڈبل میچ میں چراغ شیٹی اورRankireddy نے تائیپی کے Lee Yang اور Wang Chi- Lin کو اکیس-سولہ سولہ-اکیس ستائیس-پچیس سے شکست دی۔

10میٹر ایئر پیسٹل کے فائنل میں نشانے باز سوربھ چودھری کوساتویں مقام پر رکھا گیا ہے۔ (AIR NEWS)

999 Days ago