A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

ناروے میں ڈیوس کپ عالمی گروپ ایک مقابلے میں آج بھارتی ٹینس ٹیم کا سامنا میزبان ناروے سے ہوگا

News

ناروے میں ڈیوس کپ کے عالمی گروپ ایک کے مقابلے میں آج اور کَل بھارتی ٹینس ٹیم کا سامنا ناروے سے ہوگا۔ بھارت کی طرف سے مردوں کے سنگلس مقابلے میں رام کمار راما ناتھن، یوکی بھامبری، پرجنیش گُنّیشوَرَن اور سُمت ناگَل کھیلیں گے۔
البتہ بھارت کے اعلیٰ درجے کے ڈبلس کھلاڑی Rohan Bopanna نہیں کھیل رہے ہیں۔
بھارت اور ناروے سمیت 24 ممالک ڈیوس کپ کے عالمی گروپ ایک مرحلے میں مقابلہ کر رہے ہیں۔ جیتنے والی 12 ٹیمیں اگلے سال کے کوالیفائنگ مرحلے میں کھیلیں گی، جبکہ ہارنے والے گروپ ایک، پلے آف زون میں چلے جائیں گی۔ (AIR NEWS)

581 Days ago