A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

نوجوان ملک کیلئے ہمت اور عزم کے ساتھ کام کریں: وزیراعظم

news

وزیراعظم نریندر مودی نے آج نوجوانوں سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ ہمت اور عزم کے ساتھ ملک کے لئے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں نے کووڈ19- کے خلاف ملک کی لڑائی میں ایک بڑا رول ادا کیا ہے۔
تیزپور یونیورسٹی کے،تقسیم اسناد کے سالانہ جلسے سے ورچوئل طریقے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ یونیورسٹی کے طلبائ، شمال مشرق اور آسام کی بہتری کے لئے کام کریں تاکہ خطہ ترقی کی نئی اونچائیوں تک پہنچے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے، دنیا میں کووڈ19-کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم شروع کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک میں کووڈ19- کے خلاف لڑائی میں پہلے سے کچھ فیصلے کئے۔ (AIR NEWS)

1181 Days ago