ناٹو کے لیڈروں نے چین کو سلامتی کیلئے ایک مستقل چیلنج قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ چینی عالمی نظام کو نقصان پہنچانے کیلئے کام کررہے ہیں۔ برسلز میں ایک چوٹی کانفرنس کے دوران دیئے گئے ایک بیان میں NATO لیڈروں نے کہا ہے کہ چین کے عزائم اور دعویداری کے رویے سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ضابطوں پر مبنی بین الاقوامی نظام کیلئے ایک چیلنج بنا ہوا ہے ۔ انہوں نے چین سے کہا ہے کہ وہ اپنے بین الاقوامی وعدوں پر قائم رہے اور بین الاقوامی نظام میں ذمہ دار کی حیثیت سے کام کرے۔
NATO کے سربراہ Jens Stoltenberg نے خبردار کیا ہے کہ چین فوجی اور ٹیکنالوجی کے اعتبار سے ناٹو کے قریب آرہا ہے۔ لیکن انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ناٹو اتحاد چین کے ساتھ نئی سرد جنگ نہیں چاہتا۔ (AIR NEWS)