مرکزی سرکار نے COVID-19 سے موثر طور پر نمٹنے کیلئے ریاستی سرکاروں کی معاونت کی خاطر 30 ایڈیشنل سکریٹری اور جوائنٹ سکریٹری متعین کئے ہیں۔ یہ عہدیدار وائرس سے نمٹنے کی تیاری اور اقدامات میں تال میل پیدا کرنے کیلئے ریاستی حکام کے ساتھ قریبی اشتراک سے کام کریں گے۔ ان سبھی افسروں کےلئے آج ایک تربیتی میٹنگ کا اہتمام کیا گیا ہے۔
ادھر ملک میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 137 تک پہنچ گئی ہے جن کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ان میں وہ 14 افراد بھی شامل ہیں جو اب صحتیاب ہو چکے ہیں۔ اس بیماری سے تین افراد کی موت ہوئی ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری Lav Aggarwal نے کل نئی دلی میں نامہ نگاروں کو یہ جانکاری دی۔
بھارت میں 137 تصدیق شدہ معاملات ہیں‘ اس میں وہ 14 افراد جو اب کووڈ سے صحتیاب ہوگئے ہیں اور تین اموات بھی شامل ہیں۔ مرنے والے دو افراد کو پہلے سے بھی کچھ بیماریاں تھیں۔ تیسرا معاملہ مہاراشٹر سے تعلق رکھتا ہے‘ انہوں نے دیہی کا سفر کیا تھا۔ سرکار کووڈ-19 کو پھیلنے سے روکنے کیلئے مناسب اقدامات کررہی ہے۔ ہم صورت حال سے نمٹنے کیلئے حکومت‘ پورے معاشرے اور ہر ایک فرد سے اشتراک وتعاون کی امید کررہے ہیں۔ (AIR NEWS)