A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

وزیر اعظم آج قابلِ تجدید توانائی کے عالمی سرمایہ کاروں کی کانفرنس اور نمائش کا افتتاح کریں گے

news

وزیر اعظم نریندر مودی آج قابلِ تجدید توانائی کے عالمی سرمایہ کاروں کی تیسری کانفرنس اور نمائش، Re-Invest 2020 کا ورچوئل طور پر افتتاح کریں گے۔
3 روزہ ورچوئل کانفرنس کے دوران تمام ممتاز کمپنیاں قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اپنی جدید ترین تکنیکی پیش رفت کی نمائش کریں گی اور توانائی کی ترسیل کےلئے دستیاب مختلف متبادل پر تبادلۂ خیال کریں گی۔ اِس کانفرنس میں کئی عالمی لیڈر، 75 ملکوں کے توانائی کے وزیر اور 200 ممتاز مقررین شرکت کریں گے۔ اِس کانفرنس کا انعقاد نئی اور قابلِ تجدید توانائی کی وزارت کی طرف سے کیا جارہا ہے۔ اِس کا مقصد پوری دنیا میں قابلِ تجدید توانائی کی تیاری اور استعمال میں اضافہ کرنا اور عالمی سرمایہ کاروں کو توانائی کے بھارتی فریقوں کے ساتھ مربوط کرنا ہے۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ Re Invest 2020 کا موضوع، توانائی میں پائیدار تبدیلی کےلئے اختراعات ہے۔ (AIR NEWS)

1240 Days ago