A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

وزیر اعظم مودی نے کہا ہے کہ بھارت چھوٹے کسانوں کی بدولت دودھ پیدا کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے

news

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت کے ڈیری شعبے میں خواتین اہم رول نبھال رہی ہیں اور وہ اِس شعبے میں پیش پیش ہیں اور اِس شعبے میں کام کرنے والی 70 فیصد افراد کی نمائندگی کرتی ہیں۔ کَل گریٹر نوئیڈا میں بین الاقوامی ڈیری فیڈریشن IDF کی عالمی ڈیری سربراہ کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے وزیراعظم نے ڈیری شعبے میں خواتین کی طاقت کو اُجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرے شعبے کی قدر وقیمت ساڑھے آٹھ لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہے جو گیہوں اور چاول کی مشترکہ قدر سے کہیں زیادہ ہے اور یہ بھارت کی خاتون طاقت کی وجہ سے ممکن ہوپایا ہے۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ ملک ڈیری مویشیوں کا سب سے بڑا Database تیار کررہا ہے اور ڈیری شعبے سے وابستہ ہر مویشی کو ٹیگ کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت دنیا میں ڈیری مصنوعات تیار کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے اور یہ چھوٹے پیمانے کے ڈیری کسانوں کی اجتماعی کوششوں کی وجہ سے ممکن ہوسکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سال 2014 میں ملک میں دودھ کی پیداوار 14 کروڑ 60 لاکھ ٹن تھی اور اب یہ بڑھ کر 210 ملین ٹن تک پہنچ گئی ہے جو تقریباً 44 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ڈیری شعبے کی صلاحیت سے نہ صرف دیہی معیشت کو تقویت ملتی ہے بلکہ یہ دنیا بھر کے کروڑوں لوگوں کی روزی روٹی کا ایک بڑا وسیلہ بھی ہے۔
جناب مودی نے اِس بات کو اُجاگر کیا کہ حکومت ایک متوازن ڈیری نظام تیار کرنے پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔X (AIR NEWS)

582 Days ago