وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ حکومت پارلیمنٹ کے مون سون اجلاس کے دوران معنی خیز مباحثے اور تمام سوالوں کے جوابات دینے کے لئے تیار ہے۔ مون سون اجلاس سے قبل ، نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے ، مسٹر مودی نے تمام ممبران پارلیمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے ایوانوں میں سب سے مشکل اور تیز سوال پوچھنے کی اپیل کی۔
مسٹر مودی نے سب سے اپیل کی کہ وہ سبھی COVID پروٹوکول پر عمل کرنے میں تعاون کریں۔ وزیر اعظم نے فلور رہنماؤں کو کل شام کچھ وقت نکالنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا ، وہ COVID-19 وبائی امراض سے متعلق تمام مفصل معلومات انہیں دینا چاہیں گے۔ (AIR NEWS)