وزیر اعظم نریندر مودی نےپردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار ایوارڈ حاصل کرنے والوں کی غیر معمولی صلاحیت اورقابلیت کی ستائش کی ہے، جنہوں نے کووڈ-19 کے دشوار دور کے دوران یہ کامیابی حاصل کیہے۔
آج ایوارڈ حاصل کرنے والےنوجوان لڑکے لڑکیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ایوارڈ اِس باتکی مثال ہے کہ اگر صحیح قدم اٹھائے جائیں توچھوٹے چھوٹے نظریات اور خیالات سے کتنےبڑے اور مؤثر نتیجے سامنے آسکتے ہیں۔
جناب مودی نے کہا کہ ایوارڈحاصل کرنے والوں کی کامیابی سے کئی لوگوں کو تحریک ملی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہملک کے دیگر بچوں کو بھی اُن کی کامیابی کی داستان سن کر تحریک ملے گی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ جب کوئیملک کے لئے کام کرتا ہے تو اُس کی اہمیت کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اِسسے طرز فکر بھی بدل جاتا ہے اور اِس کا دائرہ وسیع ہوجاتا ہے۔
اِس سال 32 بچوں کو پردھانمنتری راشٹریہ بال پرسکار سے سرفراز کیاگیا ہے۔ اِن بچوں کو اختراع، جدت طرازی، کھیلوں،آرٹس اور کلچر، سماجی خدمت اور بہادری کے مختلف شعبوں میں اُن کی غیر معمولی اور شاندارکامیابیوں اور صلاحیت کے اعتراف میں ایوارڈ دیاگیا ہے۔ یہ بچے 21ریاستوں اور مرکز کےزیر انتظام علاقوں کے 32 ضلعوں کے ہیں۔ (AIR NEWS)