وزیراعظم نریندر مودی آج نئی دلّی میں برازیل کے صدر Jair Bolsonaro کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ بات چیت کے بعد کئی معاہدوں پر ستخط ہوں گے۔
برازیل کے صدر کل یوم جمہوریہ کی پریڈ میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ وہ صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند سے بھی ملاقات کریں گے جو آج اُن کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام کریں گے۔ برازیل کے صدر کے ہمراہ 8 وزراءچار ممبران پارلیمنٹ اور سینئر افسروں کے علاوہ ایک بڑا تجارتی وفد بھی بھارت آیا ہے۔
یہ تیسری بار ہے کہ برازیل کا کوئی صدر یوم جمہوریہ کے موقع پر مہمان خصوصی ہوگا۔ برازیل کے صدر کل چار روزہ بھارت دورے پر نئی دلّی پہنچے تھے۔
جناب مودی نے برازیل کے صدر کا خیرمقدم کیا ہے۔ ایک ٹوئیٹ میں جناب مودی نے دورے پر آئے مہمان کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ انہوں نے کہاکہ صدرBolsonaro کے دورے سے بھارت اور برازیل کے رشتے مزید مستحکم ہوں گے۔
برازیل کے صدر کے دورے سے بھارت اور برازیل کے درمیان کثیر جہتی روابط مزید مضبوط اور مستحکم ہوں گے۔ اپنے دورے کے دوران صدر Bolsonaro بھارت-برازیل بزنس فورم میں بھارت اور برازیل کے کاروباری رہنماو ¿ں سے خطاب کریں گے۔ دونوں کے درمیان دوطرفہ رشتے مشترکہ عالمی ویژن، جمہوری اقدار اور اقتصادی ترقی کو مستحکم کرنے کے تئیں عہدبستگی کی بنیاد پر قائم ہیں۔ بھارت نے برازیل میں چھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے جبکہ برازیل کی بھارت میں سرمایہ کاری تقریباً ایک ارب ڈالر ہے۔ (AIR NEWS)