A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

وزیر اعظم کا لاک ڈاؤن پر سختی کے ساتھ عمل کرنے پر زور

news

وزیر اعظم نریندر مودینے یہ بات دوہرائی ہے کہ کووڈ-19 کو پھیلنے سے روکنے کیلئے ایک دوسرے سے دوری بنائےرکھنا واحد راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وائرس سے کوئی بھی شخص متاثر ہوسکتا ہے۔ آج ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے وارانسی کے لوگوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ کچھ لوگ جانکاری ہوتے ہوئے بھی وارننگ پر توجہ نہیں دے رہے ہیں، جو ایک افسوسناک بات ہے۔

وزیر اعظم نے لوگوں کوخبر دار کیا کہ وہ بیماری پھیلنے کے تناظر میں افواہوں پر دھیان نہ دیں۔ انہوں نے کہاکہ سرکار نے کورونا وائرس کے بارے میں معتبر جانکاری دینے کی خاطر ایک ہیلپ ڈیسک دستیاب کرانے کیلئے WhatsApp کے ساتھ تال میل کیا ہے، جس کا نمبر اِس طرح ہے: نو، صفر ایک تین- ایک پانچ- ایک پانچ- ایک پانچ

وزیر اعظم نے یہ بھی کہاکہ انہیں ڈاکٹروں، ایئر لائنس کے عملے اور ضروری خدمات کے عملے کے اہلکاروں کے ساتھ کچھ لوگوں کی بدسلوکی پر بہت تکلیف ہوئی ہے جبکہ یہ سبھی اہلکار کورونا وائرس سے نمٹنےکیلئے پیش پیش رہے ہیں۔ جناب مودی نے کہا کہ قصوروار افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ڈاکٹراور نرسیں بھگوان کا اوتار ہوتے ہیں اور وہ لوگوں کو بچانے کی خاطر اپنے آپ کو خطرےمیں ڈال رہے ہیں۔ اُن کا احترام کیا جانا چاہیے۔

جناب مودی نے عوام پرزور دیا کہ وہ بحران کی اِس کی گھڑی میں غریبوں کی مدد کریں اور اگلے اکیس دن تک روزانہ9 غریب کنبوں کی مدد کرنے کا عہد کریں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بحرانکی اِس گھڑی میں کاشی، عوام کی رہنمائی کرسکتا ہے، ملک کو صبر و تحمل، ہمدردی اور امنو سکون کا درس دے سکتا ہے۔ وزیر اعظم نے کابل کے گرودوارے میں دہشت گردانہ حملے میںمارے گئے لوگوں کے کنبوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔ گفتگو کے دوران جناب مودی نے لوگوں کے سوالوں کا جواب بھی دیا۔ (AIR NEWS)

1485 Days ago