A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

وزیر خارجہ ایس جے شنکر، نیویارک میں آج، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

news

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر آج اقوام متحدہ کی 77ویں جنرل اسمبلی کے، اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ ڈاکٹر جے شنکر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں، اعلیٰ سرگرمیوں والے ہفتے کیلئے بھارتی وفد کی قیادت کررہے ہیں۔
77ویں UNGA کا موضوع ہے ”یکسر تبدیلی لانے والا ایک لمحہ: باہم مربوط چیلنجوں کے، یکسر تبدیلی لانے والے حل“ وزیر موصوف Quad اور BRICS کی کثیر ملکی اور دیگر سہ ملکی میٹنگز نیز دو طرفہ میٹنگز میں شرکت کررہے ہیں۔ یہ میٹنگز سربراہ کانفرنس سے الگ منعقد کی جارہی ہے۔
انہوں نے کَل رات بھارت-آسٹریلیا-فرانس کی وزرائے خارجہ کی، سہ ملکی میٹنگ میں شرکت کی تھی۔
ایک ٹوئیٹ میں ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ یہ میٹنگ بھارت-بحرالکاہل کے معاملات اور عالمی سطح پر، تعاون میں اضافہ کرنے کیلئے مفید رہی ۔
انہوں نے بھارتCARICOM- وزارتی میٹنگ میں بھی شرکت کی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ بھارتCARICOM- ، جنوب-جنوب اتحاد کی ایک مثال ہے۔
ڈاکٹر جے شنکر آج خصوصی تقریب سے بھی خطاب کریں گے۔ جس کا موضوع ہے ”India@75::بھارت اقوام متحدہ شراکت داری کی کارکردگی“۔ اِس کا مقصد آزادی کے امرت مہوتسو کا جشن منانا ہے۔ اس تقریب میں بھارت کی ترقی کے سفر اور جنوب-جنوب تعاون میں اِس کی شراکت داری کو اُجاگر کیا جائے گا۔ (AIR NEWS)

573 Days ago