A part of Indiaonline network empowering local businesses
Chaitra Navratri

وزیراعظم آج صبح کامرس اور صنعت کی وزارت کی نئی عمارت وانجیہ بھون کا افتتاح کریں گے

News

وزیراعظم نریندرمودی آج صبح ساڑھے دس بجے کامرس اور صنعت کیوزارت کی نئی عمارت Vanijya Bhavanکا افتتاح کریں گے۔ پروگرام کے دوران جناب مودی ایک نئے پورٹل NIRYAT کا بھی آغاز کریں گے جسے بھارت کی غیرملکیتجارت سے متعلق تمام ضروری جانکاری حاصل کرنے کی غرض سے متعلقہ فریقوں کیلئے ایکپلیٹ فارم کے طور پر تیار کیا گیا ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم ایک اجتماع سے خطاب بھیکریں گے۔

 انڈیا گیٹ کے قریب تعمیر کئے گئے Vanijya Bhavan کو ایک اسمارٹ بلڈنگ کے طور پر تیارکیا گیا ہے جس میں توانائی کی بچت پر خاص توجہ دی گئی ہے۔ یہ ایک مربوط اور جدیدآفس کمپلیکس کے طور پر کام کرے گی، جسے کامرس کے محکمہ کی وزارت اور صنعت اوراندرونی تجارت کے فروغ کے محکمہ کے تحت دونوں محکموں کی جانب سے استعمال کیا جائےگا۔

آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے کامرس و صنعت کے مرکزی وزیرمملکت سوم پرکاش نے سہولتوں کے بارے میں بتایا، جو Vanijya بھون میں دستیاب ہوں گے۔ (IMPUT FROM AIR )

666 Days ago