وزیراعظم نریندرمودی آج ملک گیر آن لائن فٹ انڈیا ڈائیلاگ کے دوران تندرست اور چاق وچوبند رہنے کی ترغیب دینے والے افراد اور شہریوں سے بات چیت کریں گے۔ فٹ انڈیا تحریک کا پہلا سال مکمل ہونے کے موقع پر اس ڈائیلاگ کا اہتمام کیا جارہاہے۔
چاق و چوبند رہنے اور اچھی صحت کے بارے میں وزیراعظم کے نظریات سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے آن لائن تبادلہ خیال میں شرکاءاپنے خود کے فٹنیس کے سفر کی معلومات ایک دوسرے کو فراہم کریں گے۔
اس تقریب میں شرکت کرنے والوں میں وراٹ کوہلی، مِلِند سومَن اور Rujuta Diwakar کے علاوہ فٹ اور چاق وچوبند رہنے کی ترغیب دینے والے دیگر افراد میں شامل ہیں۔
وزیراعظم کے ذریعہ اسے ایک عوامی تحریک بنائے جانے کے بعد فٹ انڈیا ڈائیلاگ ملک کے شہریوں کو شامل کرنے کی ایک اور کوشش ہے تاکہ بھارت کو ایک تندرست اور چاق و چوبند ملک بنانے کے لئے ایک خاکہ تیار کیا جا سکے۔
کووڈ19- کے دور میں چُست و درُست رہنا زندگی کا سب سے اہم پہلو بن گیا ہے۔ اس ڈائیلاگ میں تغذیہ، اچھی صحت اور Fitnes کے مختلف دیگر پہلوؤں پر بروقت اور سودمند بات چیت ہوگی۔
پچھلے ایک سال میں اس کے آغاز کے بعد سے فٹ انڈیا تحریک ے تحت مختلف پروگرام منعقد کئے گئے ہیں جس میں زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کو سرگرمی کے ساتھ حصہ لیتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ (AIR NEWS)